اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) مارگلہ کے پہاڑوں پر آگ بھڑک اٹھی آگ بلکل فیصل مسجد کے قریب یہ آگ لگی ہو ئی ہے،ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، آگ بجھانے کا سلسلہ جاری ہے، پہاڑ سے اٹھتا دھواں دور سے دیکھا جاسکتا ہے، ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، یہ بات اہم ہے کہ ہر سال مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگ جاتی ہے لیکن آج تک اس کا کو ئی سد باب نہیں کیا جاسکا۔















