اہم خبریں

جمہوریت کی بالادستی کے لئے پارلیمنٹ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، جمہوریت کی بالادستی کے لئے پارلیمنٹ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق آغا حسن بلوچ نے کہا کہ قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کی آئینی ذمہ داری ہے، سپریم کورٹ اس کی تشریح کرکے آئین پر عمل پیرا ہوتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حالیہ آئینی بحران کا واحد حل فل کورٹ کی تشکیل ہے، بلوچستان نیشنل پارٹی کا ہمیشہ سے اصولی موقف رہا ہے کہ کوئی ادارہ اپنی آئینی حدود سے تجاوز نہ کرے۔

متعلقہ خبریں