اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مسلم لیگ (ن) وزیراعظم محمدشہبازشریف نے ایران کے صدررابراہیم رئیسی کوایران اورسعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدہ پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ علاقائی استحکام کو تقویت دے گا۔ آج جمعہ کو انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ انہوں نے ایران کے صدرابراہیم رئیسی کے ساتھ ٹیلی فون پرمفید گفتگو کی ہے، ایران کے صدرکے ساتھ بات چیت میں پاکستان اورایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مختلف جہتوں اوراسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعظم نے کہاکہ انہوں نے ایران کے صدر کوایران اورسعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدہ پرمبارکباد دی جو علاقائی استحکام کو تقویت دے گا۔انہوں نے ایران کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دیدی ۔
Had a productive phone call with H.E. Ebrahim Raisi, President of Iran in which we discussed various facets of bilateral relations & Israel's human rights violations. I congratulated him on historic Iran-KSA deal that augurs well for regional stability & invited him to visit 🇵🇰
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 14, 2023















