اہم خبریں

کاغذات نامزدگی مسترد کرنیکا فیصلہ کالعدم ، الیکشن ٹربیونل چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

لاہور (نیوز ڈیسک) کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم ، الیکشن ٹربیونل چوہدری پرویز الہٰی مونس الہٰی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے بیٹے مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کو الیکشن میں حصہ لنے کی اجازت دے دی۔الیکشن ٹریبیونل لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل منظور کرلی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کی اپیلوں پر سماعت کی۔ٹربیونل نے پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ آفیسر (آر او) کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے ۔

متعلقہ خبریں