لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے تھانہ رمنا اسلام آباد میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت دائر کی گئی ہے اس میں مقدمہ مدعی منظور احمد کو فریق بنایا گیا ہے ۔ سابق وزیر اعظم نے موقف اختیار کیا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے یہ خلاف قانون مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہو ں عدالت سے حفاظتی ضمانت منظور کرنے کی استدعا کردی ۔















