اہم خبریں

بھکر،علی امین گنڈا پور کا 3 روزہ ریمانڈ منظور ، پولیس کے حوالے کردیا گیا

بھکر(نیوز ڈیسک) علی امین گنڈا پور کا 3 روزہ ریمانڈ منظور ،بھکر کی مقامی عدالت نے پولیس کے حوالے کردیا ۔تفصیلات کے مطابق آج بھکر کے سول جج محمد وسیم نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کیس کا محفوظ فیصلہ سنا یا اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر بھکر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم سنایا تھا۔

متعلقہ خبریں