اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب انتخابات کیلئے فنڈز کامعاملہ ، سپریم کورٹ میں اِن چیمبر سماعت آج ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سماعت چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ ان چیمبرسماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی شریک ہیں۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو آج چیمبر میں تفصیلات سمیت طلب کرلیا گیا ہے ۔















