لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور صوئے اصل روڈ پر تیزرفتاری کے باعث دوکاروںمیں تصادم ،4 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور صوئے آصل روڈ پر دو کاروں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس ترجمان نے کہا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں سے 2 کی شناخت رانا عبدالحنان اور ملک زین کے نام سے ہوئی جبکہ دیگر 2 جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔















