اہم خبریں

وفاقی حکومت کے اپنی مدت پوری کر نے کے بعد عام انتخابات کا انعقاد ہوگا ، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ( اے بی این نیوز   )وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اس کے بعد عام انتخابات کا انعقاد ہوگا جب تک وفاقی حکومت بلوچستان اور سندھ حکومتوں کی آئینی مدت پوری نہیں ہوگی اس وقت تک انتخابات نہیں ہوسکتے اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ تمام ادارے اپنے حدود میں رہ کام کریں کیونکہ اگر تمام ادارے ایک دوسرے کے معاملات میں مداخلت کرینگے تو اس کے دو رس نتائج برآمد نہیں ہونگے ‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا موقف یہی ہے کہ اب بھی سیاسی جماعتیں اور تمام اداروں کے سربراہان ملکی حالات کو بہتر کرنے اور پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں کیونکہ اس میں ہم سب کی بہتری شامل ہے اور یہ ملک کے بہتر ین مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ عید کے بعد بلوچستان کے تمام اضلاع کے دورے کریں گے اور پارٹی فعالیت کیلئے تمام تنظیموں عہدیداروں اور کارکنوں کو اعتماد میں لیا جائے گا کیونکہ ویسے بھی پانچ ماہ بعد انتخابات کا انعقاد ہوگا اور جمعیت علماء اسلام اب سے انتخابات کی تیاری کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں