اہم خبریں

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر جواب

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ گذشتہ چار سالوں کے عوامی مسائل ہم نے چند ماہ میں حل کئے، اگر پی ٹی آئی حکومت کےخلاف ہم تحریک عدم اعتماد نہ لاتے تو پی ٹی آئی کے منحرف ساتھیوں کو ایوان میں اپنے جوہر دکھانے کا موقع نہ ملتا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں جی ڈی اے کی رکن سائرہ بانو نے ایوان میں موجود وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزراء کی جانب سے سوالوں کے جواب نہیں آ رہے۔ سپیکر نے کہا کہ آپ وزیراعظم کو براہ راست مخاطب نہیں کر سکتیں۔ سائرہ بانو نے کہا کہ میرے سوالوں کے جواب نہیں آ رہے۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ گذشتہ چار سالوں کے عوامی مسائل ہم نے چند ماہ میں حل کئے ہیں۔ ایک رکن کی طرف سے اس طرح سب وزیروں کے حوالہ سے ایسے بات نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری عدم اعتماد کی تحریک کے بعد ان ساتھیوں کو اپنے جوہر دکھانے اور فنکارانہ صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملا ہے، ہمیں موقع دیا جائے تاکہ ہم بتا سکیں کہ انہوں نے چار سالوں میں کیا کیا اور ہم نے کیا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں