اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نور عالم خان کا وزیراعظم پاکستان ایف آئی اے کی کارکردگی کے حوالے سے خط لکھا جس میں ایف آئی اے کی تعریف کی گئی ہے،پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ہدایات پر ایف آئی اے کی مختلف ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنیوں سے 4 ارب روپے کی ریکوری کی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کا کرپشن کے خاتمے کے لئے کردار قابل ستائش ہے ایف آئی اے کے سینئر افسران نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی تمام میٹنگز میں شرکت کو یقینی بنایا۔ایف آئی اے نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی جانب سے دی گئی ہدایات پر قانون کے مطابق عمل کو یقینی بنایا گیا۔















