اہم خبریں

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ اسکواڈ آج انگلینڈ روانہ ہوگا

لاہور(اے بی این نیوز)پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ آج ٹرینیڈاڈ سے انگلینڈ روانہ ہو گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے لیڈز میں شروع ہو گا۔

اس سے قبل پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 2 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔

دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ECB) پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی 2 میچز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے۔

اس ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کی قیادت تجربے کار بیٹر جو روٹ کریں گے، جبکہ 16 رکنی اسکواڈ میں جوفرا آرچر، گس ایٹکنسن، شعیب بشیر، ہیری بروک، برائیڈن کارس، سیم کک، جارڈن کوکس، بین ڈکٹ، میتھیو فشر، ایمیلیو گے، اولی رابنسن، ڈین لارنس، اولی پوپ، جیمی اسمتھ اور جوش ٹونگ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: فلپائن میں صبح سویرے 5 .8 شدت کا زلزلہ

متعلقہ خبریں