اہم خبریں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ارباب علی ہاکڑو، جواد اکبر سروانا اور محترمہ ثناء اکرم منہاس کو بھی ایک سال کیلئے ایڈیشنل جج سندھ ہائیکورٹ تعینات کر دیا گیا، صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی۔ صدر مملکت کی جانب سے امجد علی بوہیو، محمد عبدالرحمٰن اور خادم حسین سومرو کی بطور ایڈیشنل جج سندھ ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے، تینوں ججز کی تعیناتی ایک سال کیلئے کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں