اہم خبریں

لاہورہائیکورٹ لارجر بنچ نے عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

لاہور(نیوز ڈیسک) آج لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں لارجر بنچ نے پی ٹی آئی چچیئرمین عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی ،اس دوران عدالت نے ا استفسار کیا کہ دوسری پٹیشن کس طرح سنی جا سکتی ہے جس پر وکیل نے کہا کہ اس میں دو استدعا کی گئی ہیں، اس پر عدالت نے کہا کہ آپ پارٹی چیئرمین کو ہٹانے کے کس طرح متاثرہ فریق ہیں، جس پر وکیل نے کہا میں ایک ووٹر اور ملک کا شہری ہوں عدالت نے دلائل سننے کے بعد عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

متعلقہ خبریں