اہم خبریں

شاہ محمود قریشی کو بڑا ریلیف ،انسدادِ دہشتگردی عدالت نے عبوری ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں شاہ محمود قریشی کے 2 کیسز کی سماعت ،عبوری ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع کر دی گئی ۔ آج اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف درج 2 مقدمات کی سماعت ہو ئی ، سماعت اے ٹی سی جج راجہ جواد عباس نے کی ۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عدالت میں بیان دیا کہ میں جائے وقوع پر موجود نہیں تھا، جس پر جج نے ریمارکس دئیے کہ کیا معلوم آپ کی روح جائے وقوع پر موجود ہو گی؟ جج کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔جج نے پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ کیا آپ کو یقین ہے کہ ایس ایچ او کی موجودگی میں شاہ محمود قریشی اور عمران خان نے کارکنان کو حکم دیا؟ اس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے کارکنان کو احتجاج کا حکم دیا اور کارکنان نے آگے پیغام پہنچایا، جج نے پراسیکیوٹر سے کہا کہ کارکنان خود کہیں کہ کچھ نہیں کیا تو تب آپ ان کی بات مانتے نہیں۔ دائل کے بعد عدالت نے شاہ محمود قریشی کی دونوں کیسز میں عبوری ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع کر دی۔

متعلقہ خبریں