Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال سپریم کورٹ میں ججز کی تقسیم کے خاتمے کیلئے متحرک ہو گئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز)چیف جسٹس عمر عطاء بندیال سپریم کورٹ میں ججز کی تقسیم کے خاتمے کیلئے متحرک ہو گئے،چیف جسٹس کی ججز سے الگ الگ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے،چیف جسٹس نے آئندہ ہفتے بینچز اختلافات کا تاثر ختم کرنے اور اتفاق رائے کے فروغ کیلئے تشکیل دیئے، چیف جسٹس نے انتخابات کیس میں اختلافی نوٹ دینے والے ججز کو اپنے بینچ میں شامل کر لیا ،جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس اطہر من اللہ چیف جسٹس کے بینچ کا حصہ ہونگے ،جسٹس فائز عیسیٰ کیساتھ جسٹس محمد علی مظہر کا بینچ بنانا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک بھی ایک ہی بینچ میں شامل کیے گئے
جسٹس اطہر من اللّٰہ آئندہ ہفتے جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر نقوی کیساتھ بھی بینچ کا حصہ ہوں گے،جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل بینچ بھی اتفاق رائے کی کوشش کا حصہ ہے۔