اہم خبریں

عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے سماعت،حاضری استثنیٰ کی درخواست جمع کرادی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ،قانونی ٹیم نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرا دی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 8 مقدمات میں درخواست ضمانت پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہو گی۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوں گے،کیونکہ عمران خان کی قانونی ٹیم حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں جمع کرا دی ہے۔

متعلقہ خبریں