اہم خبریں

خوبرو اداکارہ و ماڈل ایمان علی خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئیں

کراچی( اے بی این نیوز    )پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جس میں وہ بینائی سے محروم ہوجاتی ہیں اور ان سے چلا پھرا بھی نہیں جاتا۔
بیماری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔حال ہی میں ایمان علی ایک نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں اپنی بیماری کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جس میں وہ بینائی سے محروم ہوجاتی ہیں اور ان سے چلا پھرا بھی نہیں جاتا۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ ’Multiple sclerosis‘ میں مبتلا ہیں جس کے ساتھ ہی زندگی گزارنے کی عادت ڈالنی پڑتی ہے وہ اکثر چیزوں کے نام بھول جاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں