اہم خبریں

اسرائیلی قابض فوجیوں کی طرف سے مسجد اقصی کی بے حرمتی افسوسناک اور قابل مذمت ہے،حافظ طاہر اشرفی

لاہور(اے بی این نیوز)اسرائیلی قابض فوجیوں کی طرف سے مسجد اقصی کی بے حرمتی افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔ جمعتہ المبارک کو پورے عالم اسلام میں اسرائیلی بربریت اور جارحیت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا محمد رفیق جامی ، مولانا اسعد زکریا قاسمی، مولانا نعمان حاشر، مولانا محمد شفیع قاسمی اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ رمضان المبارک میں اسرائیلی مظالم میں اضافہ ہو جاتا ہے ، گذشتہ رات اسرائیلی فوجیوں نے جس طرح مسجد اقصی کی بے حرمتی کی ہے اور فلسطینی عوام پر مظالم کیے ہیں وہ نا قابل قبول اور قابل مذمت ہیں ۔ اسرائیل کی اس سفاکیت کے خلاف تمام مذاہب کی قیادت اور عالمی امن کیلئے جدوجہد کرنے والی تنظیموں کو عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے ۔ انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم سے بھی اپیل کی کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف عملی اقدامات اٹھائے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جمعتہ المبارک 7اپریل کو پوری دنیا میں اسرائیلی جارحیت اور الاقصی کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں