اہم خبریں

وفاقی وزیر برائے بجلی خرم دستگیر خان سے تاجکستان کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد(اے بی این نیوز   )وفاقی وزیر برائے بجلی انجینئر خرم دستگیر خان سے پاکستان میں جمہوریہ تاجکستان کے سفیر عصمت اللّٰه نصرالدین سے ملاقات کی۔وفاقی وزیر نے تاجک حکومت کے بجلی کے شعبے میں باہمی تعاون اور کاوشوں کو سراہا۔ بدھ کو ہونے والی ملاقات میں تاجک سفیر نے پاور سیکٹر میں جدت کے حوالے سے اپنی حکومت کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انجینئر خرم دستگیر نے سفیر کے توسط سے اپنے تاجک ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

متعلقہ خبریں