اہم خبریں

پارلیمنٹ کے احاطے میں مقررہ اجرت پر عمل نہیں ہو رہا،آغا رفیع اللّٰہ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز )قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وقفۂ سوالات میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری آغا رفیع اللّٰہ نے کہا کہ حکومت نے 25 ہزار روپے کم سے کم اجرت مقرر کر رکھی ہے، مگر پارلیمنٹ کے کیفے ٹیریا میں ملازمین کو 18 ہزار روپے ماہانہ اجرت مل رہی ہے۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے فنانس کمیٹی کو تمام اداروں میں 25 ہزار اجرت پر عمل درآمد کی رپورٹ لینے کے لیے رولنگ دے دی۔اس موقع پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے بھی توجہ دلائی کہ اسلام آباد کے ماڈل کالجز میں ایم فل اساتذہ کو 20 ہزار روپے تنخواہ دی جا رہی ہے، یہ تعلیم کی تذلیل ہے۔وزارتِ خزانہ کی جانب سے سوال کا جواب نہ دیئے جانے پر اسپیکر نے اظہار برہمی کیا۔

متعلقہ خبریں