اہم خبریں

سپریم کورٹ کے حکم پر 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کرائیں گے،الیکشن کمیشن

اسلام آباد(اے بی این نیوز      ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حکم پر 14 مئی کو پنجاب میں عام انتخابات کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس میں پنجاب کی نگران حکومت سے رابطے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، نگران حکومت سے انتظامی اور سکیورٹی معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔ پنجاب میں عام انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کروانے کیلئے تیار ہے، سپریم کورٹ کے فیصلہ پر من وعن عمل کیا جائے گا۔مزیدبرآں الیکشن کمیشن نے فنڈز کے حصول کیلئے وزارت خزانہ سے بھی رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں