کراچی(نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 11 بلدیاتی اور قومی اسمبلی کی ایک نشست پر ہونے والے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔باخبرذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے 11 بلدیاتی یونین کونسلز پرہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلے کیا ہے،اوراین اے 239 کی نشست سے بھی ایم کیوایم کاغذات نامزدگی واپس لے گی۔یاد رہے کہ یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین کی 11 نشستوں پر 18 اپریل کو ضمنی انتخابات شیڈول ہیں۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کامیابی کے بعد این اے 239 کی نشست چھوڑ دی تھی۔















