لندن(اے بی این نیوز )پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد وسابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہاہے کہ ڈکٹیٹرکے لئے نظریہ ضرورت ایجاد کی جاتی ہے،ہم جیسوں کو ایک دھکا اور دیاجاتاہے، دہرے معیارکی سمجھ نہیں آرہی،ہمیں تو ایک منٹ میں نکال دیاگیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ ہم 70 سال سے یہی دیکھ رہے ہیں، 1953 سے نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے آ رہے ہیں، 70 سالوں سے یہی تماشہ بار بار دیکھ رہے، منتخب حکومت کو نکال دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ آئین توڑنے والوں کوانعام کے طور پرآئین میں کھلواڑ کی مہلت دی جاتی ہے، ایک جج وزیراعظم کو کہتاہے کہ انہیں پتہ ہونی چاہئے کہ اڈیالہ جیل میں کافی جگہ ہے،مجھے سیسلین مافیااور گارڈ فادرتک کہاگیا،جوکچھ پاکستان میں ہورہا ہے دنیاکے کسی ملک میں نہیں ہوتا۔















