پنجاب میں انتخابات، الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )پنجاب میں انتخابات کرانے کے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا گیا،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں مشاورتی اجلاس کل ہوگا،اجلاس میں ممبران کمیشن، سیکرٹری و سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا، الیکشن کمیشن کے وکلاء سپریم کورٹ کے 14 مئی کو انتخابات کرانے کے حکم پر بریفنگ دیں گے، الیکشن کمیشن لاء ونگ کو سپریم کورٹ فیصلے کی کاپی حاصل کرنے ہدایت کر دی گئی، تفصیلی فیصلہ موصول ہونے کے بعد اجلاس طلب کیا جائے گا، اجلاس میں پنجاب میں انتخابات سے متعلق فیصلے ہوں گے، الیکشن کمیشن نے آج بینچ کی عدم دستیابی کے باعث کیسز کی سماعت بھی روک لی تھی۔