اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد میں گاڑیوں کے خلاف قانون بنا ئے گئے شو رومز ختم کرنے کے لئے سی ڈی اے نے آخری مہلت دے دی ،اسلام آباد کے تمام کاروباری مراکز سے خلاف قانون بنائے گئے شو رومز ختم کرنے کے لئے 20 اپریل، 2023 کی حتمی ڈیڈ لائن دی گئی ہے،خلاف ورزی کی صورت میں پراپرٹی کی لیز منسوخ کردی جائے گی ،دی گئی مہلت تک خلاف قانون بنائے گئے شو رومز ختم نہ کرنے پر آپریشن کرکے پراپرٹی کو سربمہر کر دیا جائے گا،اس کے علاوہ خلاف قانون شو رومز قائم کرنے والوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے، سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق حالیہ سروے کے بعد یہ بات سامنے آئی تھی کہ اسلام آباد میں بہت سی پراپرٹیز میں خلاف قانون شو رومز کا کاروبار چلایا جارہا ہے، گاڑیوں کے شو رومز پیدل چلنے اور ٹریفک کی روانی میں خلل کا باعث بنتے ہیںگاڑیوں کے شو رومز دیگر کاروباری سرگرمیوں کو بھی متاثر کرتے ہیںان شو رومز کے باعث کاروباری مراکز میں آنے والوں کو پارکنگ کے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔















