اسلام آباد(اے بی این نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ اکثریتی ججوں کے مسترد کردہ مقدمے میں فیصلہ غیر آئینی ہے، ناقابل عمل حکم سے سیاسی و آئینی بحران مزید گہرا ہو گا۔پنجاب اور خیبرپختونخوامیں انتخابات سےمتعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ بہتر ہوتا لاڈلے بہروپیے کو شیروانی پہنا کروزیراعظم ہاؤس میں بٹھا دیتے قوم کاوقت اور پیسہ بچ جاتے ۔انہوںنے کہاکہ آئین پر انا کاحاوی ہونا ملک کے لئے مہلک ثابت ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ فیصلہ سپریم کورٹ کے ججوں کی اکثریت کے فیصلوں کے متصادم ہے، 2017 میں وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے غیر آئینی سیاہ فیصلے سے ملک میں آج تک آئینی،سیاسی،معاشی بحران ہےاورخمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ جب سازش بےنقاب ہوتی ہے تو دیرہوچکی ہوتی ہے 6 سال بعد پھر سہولت کاری قبول نہیں۔















