اہم خبریں

وزیراعظم کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کااجلاس

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )وزیراعظم کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کااجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں گریڈ21 کے افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کا معاملہ زیرغورآیا،بورڈکی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس اور آڈٹ اینڈاکاؤنٹس کے افسران کی گریڈ22 میں ترقی کی سفارش کی گئی،پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے آفتاب اکبردرانی، عبدالعزیزاقلائی، کیپٹن (ر) وقارالحسن کی گریڈ22 میں ترقی دی گئی،پولیس سروس کے کنور شاہ رخ کی گریڈ 22 میں ترقی جبکہ پاکستان آڈٹ اینڈاکاؤنٹس سروس کے سیدسجادحیدرکی گریڈ22 میں ترقی ہو ئی۔

متعلقہ خبریں