اہم خبریں

بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، شہباز شریف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت بلوچستان کی با صلاحیت افرادی قوت کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، بلوچستان عوامی پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفدسے ملاقات کے دوران بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور پاک ایران تجارت کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی وفد میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار اسرار ترین، وزیر مملکت ہاشم نوتیزئی، ارکان قومی اسمبلی خالد حسین مگسی، زبیدہ جلال، احسان اللہ ریکی، روبینہ عرفان اور پروفیسر ڈاکٹر شہناز بلوچ شامل تھے.

متعلقہ خبریں