اہم خبریں

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مقررہ وقت سے پہلے آٹا سنٹر بند کرنے پراے سی قصور کو عہدے سے ہٹا دیا

لاہور ( اے بی این نیوز   )نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مقررہ وقت سے پہلے آٹا سنٹر بند کرنے پر اے سی قصورعہدے سے فارغ اورکمشنر کو وارننگ دیدی۔محسن نقوی نے فوری ایکشن کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قصور کووارننگ دی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی رضوان الحق کو عہدے سے ہٹا دیا۔تفصیلات کے نگران وزیراعلی محسن نقوی ننکانہ صاحب کادورہ کرنےکے بعد قصور پہنچے تو فری آٹا سنٹر وقت سے قبل بند ہونے پر شدید ناراضگی کااظہار کیا۔سنٹر میں موجود عملہ وقت سے پہلے بندکرنے کے حوالے سے نگران وزیراعلیٰ کے سوالات کے جواب نہ دے سکا۔محسن نقوی کا کہنا تھاوقت سے قبل آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹر کو بند کرنا انتہائی افسوسناک ہے ابھی چاربجنے میں بیس منٹ رہتے ہیں توسنٹر پہلے کیوں بندہے جس نے بھی غلط بیانی کی اس کیخلاف سخت ایکشن لوں گا۔

متعلقہ خبریں