اہم خبریں

اے این ایف کی کارروائی، 15سمگلر گرفتار

راولپنڈی ( اے بی این نیوز    )اے این ایف نے منشیات کے سمگلروں کے خلاف ہوائی اڈوں اور قومی شاہراہوں پر کاروائی کرتے ہوئے 15 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئن اور چرس برآمد کر لی ہے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ابوظہبی جانے والےبنوں کے رہائشی مُلزم کے پیٹ سے 5 چرس بھرے کیپسولز برآمدکر لیے گئے اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب افغان باشندے سے 3 کلو 600 گرام چرس برآمد راولپنڈی چاندنی چوک میں واقع نجی کوریئر آفس میں برمنگھم بھیجے جانیوالے پارسل سے 1 کلو 200 گرام  ہیروئین برآمد کی گئی ہےاسلام آباد 26 نمبر چونگی کے قریب پشاورکے رہائشی ملزم سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمدکر لی گئی ،اے این ایف اور اے ایس ایف کی لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مشترکہ کاروائی کے دوران شارجہ جانے والے اوکاڑہ کے رہائشی 3 ملزمان کا گروہ گرفتار کیا جس سےموقع پر تحقیقات کے بعد 1 ملزم نے پیٹ میں ہیروئن بھرے کیپسولز ہونے کا انکشاف کیاملزم سے 104 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمدکیے گئے کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے سعودیہ جانے والے ملزم سے 2 کلو 71 گرام ہیروئین برآمد ہوئےبرآمد شُدہ ہیروئین کو ٹفن ( ہاٹ پاٹ) کے اندر مہارت سے چھپایا گیا تھا۔اے این ایف اور ایف سی کی نوشکی میں مشترکہ کاروائی کے دوران416 کلو چرس برآمد کر لیے گئے دالبندین میں کاروائی کرتے ہوئے جھاڑیوں میں چھپائی گئ 22 کلو چرس برآمد ہوئی گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں