لاہور(اے بی این نیوز )سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کے خوف سے پی ڈی ایم دماغی توازن کھوچکی ہے۔انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ ڈاکٹرعبدالوحید سے ملاقات کے دورانانہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کے بجائےعدلیہ اور عوام سے لڑ رہی ہے، لیکن فتح آئین اورعوام کی ہوگی، چیف جسٹس سرخرو ہوں گے اور نوازشریف کے ناپاک ارادے خاک میں مل جائیں گے۔پرویزالٰہی کا مزید کہنا تھا کہ سووموٹو اور بنچوں کی بحث ثانوی ہے، اصل مسئلہ 90 روز میں الیکشن ہیں، 90 روزمیں الیکشن پر سپریم کورٹ کے ججزمیں کوئی اختلاف نہیں۔















