اہم خبریں

نوازشریف کی سعودی عرب روانگی ، سعودی شاہی حکام نے وزیراعظم شہبازشریف کو بھی بلا لیا

ریاض(نیوزڈیسک) سعودی شاہی حکام نےسابق وزیراعظم میاں نوازشریف کےہمراہ وزیراعظم شہباز شریف کو بھی عمرے کیلئے مدعو کر لیا۔ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے، نواز شریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی دعوت پر عمرے کی ادائیگی کیلئے جائیں گے۔پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب میں شاہی مہمان ہوں گے، شاہ سلمان کی دعوت پر نواز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب جائیں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کو بھی سعودی شاہی حکام نے عمرے کیلئے مدعو کرلیا ، نواز شریف کےہمراہ مریم نواز بھی ہوں گی۔نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کے حتمی شیڈول کا اعلان ابھی نہیں ہوا، کئی ارکان پارلیمنٹ اور وزراء نے بھی عمرےکیلئے سعودی عرب روانگی کا پلان بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں