خیبر پختونخوا میں مفٹ آٹے کی تقسیم،لوٹ مار، زخمی و جاں بحق افراد کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

پشاور(اے بی این نیوز)خیبر پختونخوا میں مفٹ آٹے کی تقسیم کے دوران لوٹ مار کے واقعات اور آٹے کے حصول کے دوران بھگدڑ میں زخمی و جاں بحق ہونے والے افراد کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔
دستاویز کے مطابق صوبے میں 5 مقامات پر شہریوں نے مفٹ آٹے کے 4 ہزار سے زائد تھیلے لوٹے، ایک ہفتے کے دوران مفت آٹے کی تقسیم میں 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق مالاکنڈ کے علاقے تھانہ میں 835، ناگمان پشاور میں 360 بیگز شہریوں نے لوٹے، ڈی آئی خان میں شہریوں نے 5 ٹرک آٹا لوٹ کر آپس میں بانٹ لیا، پانچ ٹرکوں میں مفت آٹے کے 2 ہزار 244 تھیلے تھے۔دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہزار خوانی میں بدنظمی کے دوران خواتین اور مردوں نے مل کر 600 تھیلے لوٹے۔