Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

لاہور ہائیکورٹ نے بغاوت کی دفعہ 124 اے تعزیرات پاکستان کو کالعدم قرار دے دیا

لاہور ( اے بی این نیوز    )حکومت کے خلاف تقاریرکرنے والوں کےخلاف بغاوت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے بغاوت کی دفعہ 124 اے تعزیرات پاکستان کو کالعدم قرار دے دیا۔جسٹس شاہدکریم نے سلیمان ابو ذر نیازی سمیت دیگرکی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ بغاوت کا قانون 1860میں بنایا گیا جو انگریز دورکی نشانی ہے، بغاوت کا قانون غلاموں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا،کسی کےکہنے پر بھی مقدمہ درج کر لیا جاتا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ آئین پاکستان ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق دیتا ہے لیکن اب بھی حکمرانوں کےخلاف تقاریرکرنے پر دفعہ 124 اے لگا دی جاتی ہے۔