توشہ خانہ، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگا۔قومی احتساب بیورو نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ آپ نے توشہ خانے سے حاصل کیے گئے گفٹ کتنی بار فروخت کیے؟نیب نے عمران خان کو بھجوایا گیا سوالنامہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا۔نیب نے عمران خان سے تحفوں کی فروخت کی رسیدیں مانگ لیں۔نیب نے سوال کیا کہ آپ نے کون سی چیزیں فروخت کیں؟ آپ نے کب اور کس کو گفٹ فروخت کیے؟ کیا ان ٹرانزیکشنز میں کوئی مڈل مین یا وومن شامل تھی؟
عمران خان سے نیب نے سوال کیا ہے کہ آپ نے بطور وزیرِ اعظم پاکستان کتنے تحائف لیے؟قومی احتساب بیورو نے عمران خان سے پوچھا ہے کہ بتایا جائے کہ تحائف کی فروخت سے حاصل رقم بینک یا کیش کس صورت میں لی؟عمران خان سے نیب نے کہا ہے کہ گفٹ کی خریداری اور فروخت میں شامل ہر فرد کی تفصیل فراہم کریں۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان سے بطور شواہد تحائف کی تصاویر بھی مانگ لیں۔سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے نیب نے ایف 7 کی دکان پر مبینہ طور پر فروخت ہونے والے تحائف کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔