ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ 2 صوبوں میں پہلے اور قومی اسمبلی کے بعد میں انتخابات سے زیادہ اخراجات آئیں گے۔استدعا کی ہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا کی نگراں حکومتوں کو ایک مرتبہ کے لیے عام انتخابات تک توسیع دے دی جائے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا میں پہلے انتخابات ہونے سے ملک بھر کے عام انتخابات میں نگراں حکومتوں کا نظام بھی متاثر ہو گا۔درخواست تلہ گنگ کے شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس نے اپنی درخواست میں پنجاب اور خیبر پختون خوا کے انتخابات عام انتخابات تک ملتوی کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔