اہم خبریں

سینیٹ نے انٹربورڈزکوآرڈینیشن کمیٹی بل 2023کی کثرت رائے سے منظوری دیدی

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )سینیٹ نے انٹربورڈزکوآرڈینیشن کمیٹی بل 2023کی کثرت رائے سے منظوری دیدی۔جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیرتعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین نے انٹربورڈزکوآرڈینیشن کمیٹی بل 2023قومی اسمبلی سے منظور کر دہ صورت میں سینیٹ میں پیش کر نے کی تحریک پیش کی۔بعد ازاں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بل پر شق وار رائے شماری کرائی ۔ اراکین نے کثرت رائے سے بل کی منظوری دید ی جبکہ اپوزیشن نے اس موقع پر شور شرابہ جاری رکھا۔

متعلقہ خبریں