اہم خبریں

وفاقی کابینہ نےعدالتی اصلاحات سے متعلق بل کے مسودہ کی توثیق کردی

اسلام آباد (نیوزڈیسک )وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات سے متعلق بل کے مسودہ کی توثیق کر دی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں عدالتی اصلاحات سے متعلق بل کے مسودہ کی توثیق کر دی گئی۔باخبر ذرائع کے مطابق مسودہ اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا ، جس کے بعد اعلیٰ عدالتوں کا کوئی بھی فیصلہ یا دیگر کوئی بھی قانون اس پر اثر انداز نہیں ہو سکے گا۔قومی اسمبلی مجوزہ بل کو آج قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کو بھیج دے گی، چیئرمین محمود بشیر ورک کی زیر صدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس کل صبح منعقد ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کل ہی بل منظور کرکے ایوان میں رپورٹ پیش کردے گی، جس کے بعدقومی اسمبلی کل اس بل کی حتمی منظوری دے دے گی۔باخبر ذرائع کے مطابق مجوزہ بل جمعرات کو سینیٹ میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں