اہم خبریں

راولپنڈی پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن

راولپنڈی( اے بی این نیوز   )راولپنڈی پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 31بھکاریوں کو گرفتار کر لیا گرفتار بھکاریوں کو شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروا دیا گیا انچارجزبیگراسکواڈز نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ وربھکاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے، 31 بھکاریوں کو گرفتار کر کے راولپنڈ ی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا انچاج بیگر سکواڈ کا کہنا ہے کہ پیشہ وربھکاری راولپنڈی شہر کی مختلف شاہراہوں اور چوک چوراہوں کھڑے ہو کر نہ صرف ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ حادثات کا سبب بھیب بناتے ہے، عوام سے بھی گزارش ہے کہ ایسے عوامل کی حوصلہ شکنی کی جائے اس سے نہ صرف معاشرے میں بہتری آئے گی بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہو گی۔

متعلقہ خبریں