اہم خبریں

ترین گروپ کا ملکی سیاست میں دوبارہ فعال کردارادا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز     )تحریک انصاف کے منحرف جہانگیر ترین گروپ نےموجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر دوبارہ سے متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیرترین گروپ نےسیاسی لائحہ عمل کےلیے سرجوڑ لئے ہیں اور جہانگیر ترین کی سربراہی میں گروپ کااعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض، عون چوہدری ،نعمان لنگڑیال،اسحق خاکوانی، اجمل چیمہ ، ترین گروپ کےسابق ارکان پنجاب اسمبلی اورپی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے نئے چہروں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں بعض ارکان نے تحریک انصاف نظریاتی کے نام سے سیاسی شناخت بنانے کی تجویز دے دی، شرکا نے رائے دی کہ عمران خان کی پالیسیوں نے پارٹی کو تباہی سے دوچار کردیاہے۔

متعلقہ خبریں