اسلام آباد( اے بی این نیوز )وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو نے کہا ہے کہ ملک کے 31 اضلاع سے لوگ غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوششیں کرتے ہیں،والدین کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لئے ایسے کام کی حوصلہ افزائی نہ کریں اس سے ملک کی بدنامی بھی ہوتی ہے،فتنوں سے ملک کی جان چھوٹ جائے تو یہاں اتنے مواقع ہوں گے کہ باہر آنے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔پیر کو عالیہ کامران اوردیگر نے انسانی سمگلنگ کے حوالے سے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ نے بتایا کہ انسانی سمگلنگ کی وجہ سے بڑے ناگوار حادثات درپیش آتے ہیں،حالیہ دنوں میں بھی اٹلی اور لیبیا میں حادثات میں کئی نوجوان جاں بحق ہوئے۔یہ مسئلہ ہے جس کا سامنا ہے اس کے سدباب کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں اس کی تحقیقات سے…















