کراچی ( اے بی این نیوز )سندھ کے 15 اضلاع کے ضمنی بلدیاتی انتخابات ، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا،تمام 59 نشستوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج جاری،پیپلز پارٹی نے 39 نشستوں پرکامیابی حاصل کی ،جی ڈی اے 6 نشستوں پر کامیاب ،تحریک انصاف نے 2 جبکہ جے یو آئی اور ایم کیوایم پاکستان نے ایک ایک نشست حاصل کی،بلدیاتی انتخابات میں 9 سیٹوں پر آزاد امیدواروں نے بھی میدان مار لیا ، پیپلز پارٹی ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کی 11 میں سے7 سیٹیں جبکہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 16 میں سے10 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی۔















