اہم خبریں

کراچی میں پچاس لاکھ کی ڈکیتی ، بینک کاسیکورٹی گارڈ ہی ملوث نکلا

کراچی(نیوزڈیسک) تھانہ ٹیپو سلطان کی پولیس نے پچاس لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا ، ملزم بینک کا سیکیورٹی گارڈ نکلا جس نے اپنے ساتھیوں سے واردات کروائی ، ملزم کو حصے کی رقم بھی نہیں ملی۔ایس ایچ او ٹیپو سلطان عظمیٰ خان نے بتایا کہ گزشتہ ماہ پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں نجی کمپنی کا مالک بینک سے پچاس لاکھ روپے لے کر اپنے دفتر پہنچا ہی تھا کہ دو موٹر سائیکلوں پر مسلح ملزمان پہنچ گئے اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس نے مذکورہ بینک کے سیکیورٹی گارڈز ، جائے واردات پر موجود دیگر افراد ، سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر ٹیکنکل شواہد کی بنیاد پر تفتیش کی تو واردات میں بینک کا سیکیورٹی گارڈ خار خان ملوث نکلا۔ایس ایچ او عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ ملزم خاور سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور ان کی جلد گرفتاری متوقع ہے ۔

متعلقہ خبریں