اہم خبریں

مستحق افراد کی شمولیت کیلئے آئندہ ماہ سے ڈائنامک رجسٹری کا آغاز کیا جارہا ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر مملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مستحق افراد کی شمولیت کیلئے آئندہ ماہ سے ڈائنامک رجسٹری کا آغاز کیا جارہا ہے، مستحق خواتین بی آئی ایس پی تحصیل دفاتر جاکر سروے میں اندراج کراسکیں گی، زیادہ سے زیادہ مستحقین کو بی آئی ایس پی کفالت پروگرام میں شامل کرنا ترجیح ہے، صحافیوں سے غیر رسمی ملاقا ت کےمستحق خواتین مالی معاونت کے حصول کیلئے سروےمیں اپنا اندراج کروائیں ، مستحق گھرانوں کے بچوں کو پرائمری تا ہائری سکینڈری تعلیم کے حصول کیلئے وظائف فراہم کئے جارہے ہیں، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سراوں کو کفالت پروگرام میں شامل کیا گیا ہے، فیصل قوم کی ترسیل میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے مستحق خواتین کے بینک اکاونٹ کھلوائے جارہے ہیں،گزشتہ دور میں بی آئی ایس پی سے نکالے گئے مستحقین کے کیسوں کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں