حکمرانوں نے کسانوں پر بھی بجلی بم گرادیا، 65 ارب روپے کی سبسبڈی ختم، بجلی 60.30روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پی ڈی ایم کی مشترکہ حکومت آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمدکیلئے کوشاں ۔برآمدی شعبے اور کسانوں کیلئے بجلی پر 65 ارب روپے کی سبسڈی ختم کردی ، کسانوں کیلئے بجلی3.60 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی بھی منظوری ۔ نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا اور کہا سبسڈی دینے اور ختم کرنے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے برآمدی شعبے کے لیے بجلی 12 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔