اہم خبریں

علی بلال عرف ظلے شاہ کی غائبانہ نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کر دی گئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) ملک کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے شہید ہونے والے بہادر کارکن علی بلال عرفظلے شاہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی نماز جنازہ میں ریجنل صدر اسلام آباد علی نواز اعوان اور سینئر قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان کے علاوہ کارکنان اور عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ ضلے شاہ کا قتل ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے انہیں اور دیگر پر امن کارکنان کو جس طرح چن چن کر نشانہ بنایا گیا اس نے 25 مئی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ دہرا دی انہوں نے کہا کہ ضلے شاہ کے قتل کی ایف آئی آر نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے خلاف درج ہونی چاہیے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ ملک میں نئے انتخابات کے ذریعے عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت کا قیام ناگزیر ہے۔

متعلقہ خبریں