اہم خبریں

قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ: کپتان بابراعظم پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

ہیڈنگلے(اے بی این نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ کے دوران کپتان بابراعظم پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں فیصلہ آج پریکٹس سیشن کے بعد ہوگا۔

بابراعظم پریکٹس میچ کے دوران ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے، بابراعظم نے ہیڈنگلے سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، دورہ ویسٹ انڈیز پر انجری کا شکار ہونیوالے شان مسعود نے بھی پریکٹس کی۔

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس کا کہنا ہے ٹیم سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، کوشش ہو گی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اچھا پرفارم کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں۔راولپنڈی :جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح پری الرٹ پر پہنچ گئی

متعلقہ خبریں