اہم خبریں

اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر، درہم اور ریال سستے، پاؤنڈ اور یورو مہنگے

اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر، درہم اور ریال سستے، پاؤنڈ اور یورو مہنگے

کراچی (اے بی این نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوکر 277.62 روپے پر بند ہوا، جبکہ گزشتہ کاروباری روز ڈالر 277.65 روپے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی۔ امریکی ڈالر 33 پیسے سستا ہوکر 279.47 روپے پر آگیا۔

اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 3 پیسے کمی کے بعد 76.46 روپے جبکہ سعودی ریال ایک پیسہ سستا ہوکر 74.68 روپے کا ہوگیا۔

اس کے برعکس یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یورو 55 پیسے مہنگا ہوکر 324.61 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 59 پیسے اضافے سے 379.45 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

یوں کاروباری ہفتے کے آغاز پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر، درہم اور ریال سستے جبکہ یورو اور پاؤنڈ مہنگے ہوگئے۔
مزید پڑھیں‌:سونا اور چاندی مہنگے، فی تولہ نئی قیمتیں سامنے آگئیں

متعلقہ خبریں