نیویارک (اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان پر حملے کی دھمکی دے دی۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر عمان نے آبنائے ہرمز میں امریکی کوششوں میں مداخلت کی تو اس پر حملہ کیا جائے گا۔
اس سے قبل مئی میں امریکی صدر نے عمان پر حملے کی دھمکی دی تھی۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکی انتظامیہ نے پاسداران انقلاب کے ساتھ براہ راست پس پردہ مواصلاتی چینل قائم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس اب بھی ہتھیاروں کا وسیع ذخیرہ موجود ہے، امریکا نے اب تک جتنے ہتھیار استعمال کیے ہیں ان کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ کے پاس درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بہت سے ہتھیار ہیں۔
مزید پڑھیں:قومی اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا اور شیڈول منظور، بڑی خبر سامنے آگئی















